Friday, April 16, 2021

لا ثانی کسٹرڈ / Lasani Custard

آپ کے گھر اچانک مہمان آجائیں تو آپ نےگھبرانا نہیں ہے قصہ کچھ یوں ہے کہ جب اچانک ایک فیملی کے رات کھانے پر آنے کا علم ہوا ۔ کھانے کا اہتمام کرنا ہو ۔ وقت کم ہو تو گھر میں موجود اشیاء پر ہی انحصار کرنا پڑتا ہے ۔ جلدی جلدی فریج سے لے کر کچن کیبنٹ تک دیکھے اور ان اجزاء کو جمع کیا جو جلدی بن سکتے ہیں ۔ فٹافٹ پکایا ۔ ایک چولہے پر جیلی کا پانی رکھا ، ایک پر کسٹرڈ بنایا اور ایک چولہے پر سویاں ابالنے رکھیں ۔

چند منٹوں میں ڈش تیار ۔ تھوڑا ٹھنڈا کرکے ڈش میں ڈالا ۔ جیلی کے ٹکڑے سجائے ۔ اور جلدی ٹھنڈا کرنے کے لئے فریزر میں رکھ دیا ۔ سب کو پسند آیا ۔آپ بھی آج ہی بنائیے اور بتائیے آپ کو یہ جھٹ پٹ بننے والی لاثانی کسٹرڈ کیسی لگی ؟

لاسانی کسٹرڈ تیار کرنے کا طریقہ

 Lasani Custard

اجزاء
دودھ 1 کلو
دھنک رنگ سویاں 1/2 – 3/4 کپ ( موٹی رنگ برنگی سویاں )
پانی حسب ضرورت
چینی 8 کھانے کے چمچ یا حسب ذائقہ
ونیلا کسٹرڈ پاوُڈر 4 کھانے کے چمچ
بلیو بیری جیلی 1 پیکٹ
پسا ہوا کھوپرا حسب ضرورت
پستہ حسب ضرورت کاٹ لیجیئے
ترکیب :
سویوں کو تھوڑا پانی ڈال کر ابلنے رکھ دیں، سویاں گل جائیں تو چھان لیں۔ دوسرے چولہے پر دودھ (1/2 پیالی دودھ ایک پیالی میں نکال لیں)اب ابلنے رکھ دیں۔ پھر چینی ملادیں ۔ کسٹرڈ پاوڈر کو جو دودھ بچایا ہے اس میں ملالیں ۔ دودھ میں ابال آجائے تو کسٹرڈ ملا دودھ ملا کر اچھی طرح چمچ چلائیں ، سویاں بھی ملادیں ۔ گاڑھا ہونے پر اتار لیں ۔ اب جیلی پیکٹ پر دی گئی ترکیب کے مطابق جیلی تیار کرلیں اور جمادیں ۔

کسٹرڈ تھوڑا ٹھنڈا ہو تو پیالے یا پیالیوں میں ڈال کر جمی ہوئی جیلی کے ٹکڑے کاٹ کر سجادیں کھوپرے اور پستے کو ملا کر اوپر چھڑک دیجئے ۔ فریج میں چند گھنٹوں کے لئے ٹھنڈا کرنے رکھ دیجیئے ۔ اگر جلدی ہو تو فریزر میں رکھ دیجیئے ۔ مزیدار لاثانی کسٹرڈ تیار ہے

منیرہ عادل

Banner Content

0 Comments

Leave a Comment

FOLLOW US

GOOGLE PLUS

PINTEREST

FLICKR

INSTAGRAM

Archivies

Social